March 19th, 2024 (1445رمضان9)

بلاگ


یہ خونِ خاک نشیناں تھا…!!

بواسطة Admin / 0 Comment

احمد پور شرقیہ کا یہ گائوں ہے۔ شیدے کو کام ہی کیا تھا۔ سارا دن ٹوٹی ہوئی چارپائی پر پڑا کھانستا رہتا تھا۔ جانے کتنے عرصے پہلے ٹی بی کی تشخیص ہوئی تھی، اس کا تو کھانس کھانس کر خون آنے لگا تھا الٹیوں میں۔ چند مہینے یا سال اور بیت جات اس نے سانس کے اس بوجھ سے نجات ہی پانا تھی۔ وہ تو خدا بھلا کرے کہ ٹینکر الٹ گیا۔ اس نے جو ٹاٹ کا پھٹا پردہ سرکاکر جھانکا کہ لوگ اِدھر اُدھر سے بالٹیاں، بوتلیں، لوٹے لیے دوڑے چلے آرہے ہیں تو وہ بھی سینہ پر ہاتھ رکھ...

مزید پڑھیں...

لا تثریب علیکم الیوم

بواسطة Admin / 0 Comment

رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ اللہ کی یہ کتاب ہر سال اپنے پڑھنے والوں کو بہت کٹھن مقامات کی سیر کرواتی ہے، کئی ایسی منزلیں آتی ہیں جہاں قرآن مجید اپنے پڑھنے والوں سے سوال کرتا ہے، ان سے پوچھتا ہے کہ بتاؤ! تم ان منزلوں کو کیسے سر کرو گے؟ اس مرحلے کو کس طرح طے کرو گے؟ اس مقام سخت جاں سے گزرتے ہوئے دل کوکتنا رفیق پاؤ گے؟ سورۂ یوسف میں انسانی رشتوں کے بہت سے دردناک پہلو موجود ہیں، جو کل بھی انسانی تاریخ کا حصہ...

مزید پڑھیں...