December 8th, 2024 (1446جمادى الثانية6)

میڈیا سیل

 

تعارف شعبہ ابلاغ

جماعت اسلامی حلقہ خواتین اقامت دین کے لیئے ہر میدان میں سعی وجہد میں مصروف عمل ہے میڈیا سیل کا قیام بھی انہیں کوششوں میں سے ایک ہے۔
جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے اپنے تین ابلاغی شعبہ جات کو میڈیا سیل کے ساتھ منسلک کیا ہے جن میں نشرواشاعت،حریم ادب اورانفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)شامل ہیں۔یہ تینوں ابلاغی شعبےاپنی انفرادی حیثیت کو برقراررکھتے ہوئے باہمی اشتراک و تعاون سےکام کررہے ہیں اوراپنے اپنے دائرے میں شعبہ میڈیا سیل کے لیے مندرجہ ذیل مقاصد کے حصول کی کوشش میں مصروف ہیں 
  مقاصد میڈیا سیل
* دعوت الیٰ اللہ کی ترویج
* ۔صحافت کے اسلامی اصولوں کی روشنی میں شعبے سے وابستہ افراد کی تربیت
* ۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سرگرمیوں کی کوریج اور اسکے ذریعے امیج بلڈنگ
* ابلاغ کے تمام جدید اور عمومی طریقے اور ذریعے استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں خیر وبھلائی کے پیغام کی قبولیت اور شر کے خلاف مزاحمتی قوت کی بیداری اور رائے  عامہ کی ہمواری
* میدان ابلاغ (میڈیاوادب) سے وابستہ خواتین سے روابط کے ذریعے نظریاتی بنیادوں پرذہن سازی وہمنوائی پیدا کرنا
* جدید ابلاغی ضرورتوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے شعبے سے وابستہ افراد کی تربیت
  میڈیا سیل کے ساتھ منسلک شعبہ جات کے مقاصد وتعارف

 نشرواشاعت 
* خیرکا پھیلاؤ اور شر کی مزاحمت
* ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپنے نقطۂ نظر کی وضاحت۔ اسلامی نظریہ حیات کیلئے اس دائرہ عمل میں سعی کرنا۔
* پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیات سے رابطہ اور حلقہ خواتین کی سرگرمیوں کی کوریج
* معاشرے میں پھیلائے جانے والے باطل نظریات پر بروقت ردِ عمل کا اظہار کرنا۔
* اقامتِ دین کیلئے کہ جانے والی کوششوں کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے منظر عام پر لانا اور عوام الناس تک پہنچانا ۔
* صحافتی اہلیت کی قلمکار خواتین تیار کرنا۔
* خواتین صحافیات تک اسلامی صحافت کی ترویج قلمی جہاد میں حصہ لینے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی۔

حریم ادب 
۱۹۵۰ء میں علمی و ادبی ذوق رکھنے والی خواتین کے لیے حلقہ بزم تعمیر ادب اسلامی خواتین کا قیام عمل میں آیا ۔ جس کی نگران اعلی حمیدہ بیگم تھیں ۔
* ادب میں اسلامی تہذیب و اسلامی اقدار کا اثبات اور ادب کے حوالے سے ان اقدار کا تعارف
* علمی اور ادبی سطح پر غیر اسلامی نظریات کی تردید اور ان کی اشاعت و فروغ کی سختی سے مخالف
* نظریہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہی اور اس کے فروغ کی جدو جہد
* ادبی نگارشات کے ذریعے مثالی اسلامی معاشرے کی تصویر
*  نو آموز قلمکار خواتین کی تعمیری ، فکری ، اور شائستہ ادب سے روشناسی اور حوصلہ افزا ئی ۔
* اسلام کے معاشرتی و اخلاقی اصول اور حقوق و فرا ئض کی تعلیم اور وضاحت۔
* ادب میں اخلاص ،صالح فکر اور پاکیزہ عملی جد وجہد کی پرورش۔
* اہل قلم خواتین کو ادبی دائرے میں منظم و منسلک کرنے کے لیئے ادبی نشستوں کا انعقاد
* کل پاکستان مقابلہ کہانی وافسانہ نگاری و مشاعرہ کا انعقاد
* سالانہ ادبی مجلہ کا اجراء
* ششماہی یا سالانہ کنونشن کا انعقاد

 انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) 
آئی ٹی کی مہارت سے آراستہ والینٹیئرزپرمشتمل ٹیم کے تحت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے دعوتی آڈیو ،ویڈیودروس کی ریکارڈنگ،اصلاحی، دعوتی اورتربیتی لیکچرز،شارٹ کلپس،انٹرویوزریکارڈنگ ایڈیٹنگ اوردیگر فنی امورانجام پاتے ہیں۔اسکے علاوہ یہ شعبہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ویب سائٹ چلانے کا بھی زمہ دارہے۔ویب سائٹ پر تنظیمی سرگرمیوں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ یہاں پرآنے والے کواہم موضوعات پرکتب ،مضامین اورآڈیو ویڈو لیکچرزکی وسیع تعدادبھی دستیاب ہے۔ویب سائٹ پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین اوراسکے شعبہ جات کا مکمل تعارف موجود ہے۔
سوشل میڈیا کےتحت یہ شعبہ خیرکے پھیلاوٗاورشرکی مزاحمت میں اپنا بھر پورکردارادا کر رہا ہےاسکےساتھ ساتھ دعوتِ دین کا پھیلاوٗ،جماعت اسلامی کا تعارف تنظیمی وشعبہ جاتی سرگرمیوں کی تشہیر اورافراد کی زہن سازی کا کام بھی اس کے تحت مؤثرانداز میں کیا جا رہا ہے۔
رمضان میں واٹس ایپ پرنوجوان بچیوں کے لیئےسرٹیفائیڈ شارٹ کورس اورفیس بک پرآن لائن دینی کورسزبھی رکھے جاتے ہیں۔ واٹس ایپ کے زریعے رمضان میں مختصر خلاصۂ قرآن روزانہ کی بنیاد پربراڈکاسٹ کیا جاتا رہا ہے۔رمضان میں تفسیر قرآن پریزینٹیشن کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر فیس بک پرلائیو کیا گیا۔واٹس ایپ کے زریعے ہفتہ واردرسِ قرآن اوردرسِ حدیث کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔  جس سے ملک اوربیرون ملک کی خواتین کی کثیر تعداد مستفید ہورہی ہے۔اسکے علاوہ صحافیوں سے رابطے ، ٹاک شوز میں شرکت، میڈیا ورکشاپ کا انعقاد، سوشل میڈیا کا بھرپورمثبت  استعمال بھی شعبۂ آئی ٹی کی زمہ داریوں میں شامل ہے۔