ایران پر اسرائیلی حملہ پوری مسلم اُمّت پر حملہ ہے، عالم اسلام متحد ہو. ڈاکٹر حمیرا طارق
ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے ڈاکٹر حمیرا طارق سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیا جانے والا حملہ، جس میں ایران کے سپہ سالار اور ممتاز سائنسدان شہید ہوئے، ایک کھلی دہشت گردی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کا یہ ناپاک اقدام صرف ایران پر حملہ نہیں بلکہ پورے خطے کو آگ میں جھونکنے کی ایک...
مزید پڑھیں...
وفاقی بجٹ میں عوام، خصوصاً خوا تین، بیوہ، بزرگ اور تنخواہ دار طبقے کا معاشی استحصال کیا گیا ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہور (پ ـ ر)وفاقی بجٹ 2025-26 عوام کی امنگوں کا خون ہے۔ یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے وفاقی بجٹ پر اپنے ایک بیان میں کہی ۔انھوں نے مذید کہا کہ بجٹ اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے جبکہ عوام، خصوصاً خوا تین، بیوہ، بزرگ اور تنخواہ دار طبقے کو معاشی استحصال کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے بجا طور پر اسے عوام...
مزید پڑھیں...
جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی ایڈوائزری کونسل میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی 10 خواتین شامل۔
جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی ایڈوائزری کونسل (مجلسِ شوریٰ) میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی دس خواتین ارکان کو شامل کیا گیا ہے، جو جماعت اسلامی کی جمہوری اقدار اور خواتین کی فیصلہ سازی میں شرکت کی عکاسی کرتی ہے۔ان خواتین ارکان میں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈاکٹر رخسانہ جبیں، دردانہ صدیقی
، عطیہ نثار ، عائشہ سید ، بشریٰ صادقہ
، رخشندہ منیب، جاوداں فہیم، سعدیہ...
مزید پڑھیں...
عید الاضحی اللہ کی محبت،اطاعت، بھائی چارے اور ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔
عید الاضحی پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں اور مصائب کو نہ بھولیں۔
عیدالاضحیٰ سنت ابراہیمی ہے۔یہ ہمیں اللہ کی محبت ،اخوت بھائی چارے، ایثار و قربانی اور جذبہ ایمانی کا درس دیتی ہے۔اس فریضے کی اصل روح جانور کی قربانی میں نہیں بلکہ اللہ کی ہمہ وقت اطاعت اور تسلیم و رضا میں پوشیدہ ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے...
مزید پڑھیں...
خواتین پر ظلم و تشدد کسی بھی صورت میں ہو قبول نہیں کیا جائے گا۔ڈاکٹر حمیرا طارق
کراچی میں نجی اسکول ٹیچر پر کیا جانے والا پر تشدد واقعہ طاقت کے نشے میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور والدین کی تربیت پر سوالیہ نشان ہے۔
اسکول طالبہ کی شکایت پر خاتون ٹیچر پر کیا جانے والا پر تشدد واقعہ انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور معاشرتی انحطاط کی نشاندہی کرتا ہے۔ جو نہ صرف انسانیت کی توہین بلکہ طاقت کے نشے میں اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔ ان خیالات کا...
مزید پڑھیں...