سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی بہترین انداز میں سرپرستی کرنا دراصل انسانیت کی معراج ہے۔ ایک مہذب معاشرے کی پہچان یہی ہے کہ وہ اپنے کمزور اور محروم طبقات خصوصاً یتیم بچوں کی ذمہ داری احسن انداز میں نبھائے۔
وہ لاہور میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے اعزاز میں منعقدہ گرینڈ افطار ڈنر کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہی تھیں۔ تقریب میں ہزاروں مرد و خواتین کے علاوہ بڑی تعداد میں یتیم بچے بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کامیاب اور باوقار تقریب کے انعقاد پر الخدمت فاؤنڈیشن کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا کفالت پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد فلاحی منصوبہ ہے جس سے مستفید ہونے والے باپ کی شفقت سے محروم بچے ہیں -موجودہ حالات میں معاشرے کو پہلے سے کہیں زیادہ ایسے فلاحی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے لیے الخدمت نے آغوش ہومز قائم کیے ہیں جہاں یتیم بچوں کو نہ صرف محفوظ رہائش فراہم کی جا رہی ہے بلکہ انہیں معیاری تعلیم اور بہترین تربیت بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر، انجینئر اور آئی ٹی کے ماہر بن کر ملک و قوم کا سرمایہ ثابت ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 35 ہزار ایسے یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے جو اپنی ماؤں کے ساتھ گھروں میں رہتے ہیں ہیڈ لائن:
یتیم بچوں کی کفالت انسانیت کی بلند ترین خدمت ہے، الخدمت کا مشن امید اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے: ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہور: 15 مارچ 2026ء
سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی بہترین انداز میں سرپرستی کرنا دراصل انسانیت کی معراج ہے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا کفالت پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد فلاحی منصوبہ ہے جس سے مستفید ہونے والے باپ کی شفقت سے محروم بچے ہیں ۔ موجودہ حالات میں معاشرے کو پہلے سے کہیں زیادہ ایسے فلاحی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کو متعدد فلاحی منصوبوں کی مدد سے معیاری تعلیم اور بہترین تربیت دے رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں پڑھ لکھ کر قابل فخر شہری بن جائیں اور قوم کا سرمایہ ثابت ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزاروں ایسے یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے جن کے گھروں میں ہی ان کی ہر ضرورت الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے مالی مدد، کی صورت میں فراہم کی جاتی ہے اور ان کی معیاری تعلیم کا بندوبست بھی کیا گیا ہے
یتیم بچوں کی کفالت ایک عظیم انسانی اور دینی فریضہ ہے۔ الخدمت فاونڈیشن اس میدان میں قابلِ تحسین کردار ادا کر رہی ہے اور ہزاروں یتیم بچوں کو تعلیم، تربیت اور باعزت زندگی کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ یہ خدمات صرف مدد نہیں بلکہ ایک محفوظ مستقبل کی بنیاد ہیں۔ ایسے فلاحی منصوبے یقیناً معاشرے کے لیے امید کی روشن مثال ہیں-
ڈاکٹر حمیرا طارق نے فلسطین میں پریشان حال بچوں کی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں -الخدمت فاؤنڈیشن فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے اب تک امدادی سامان کی درجنوں کھیپیں غزہ بھجوا چکی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے کہا کہ قدرتی آفات ہوں یا انسانی بحران، جماعت اسلامی کے کارکنان اور رضاکار ہمیشہ خدمت انسانیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی شفافیت اور مسلسل فلاحی خدمات کی وجہ سے عوام کا دل جیت لیا ہے اور لوگ دل کھول کر اس کے لیے عطیات دیتے ہیں۔
ثمینہ سعید نے کہا کہ ملک میں فلاحی کاموں اور مصیبت و آفت میں امدادی منصوبوں کی ذمہ داری بنیادی طور پر ریاست پر عائد ہوتی ہے، آج وہ خدمات الخدمت فاؤنڈیشن شب و روز سر انجام دے رہی ہے جو اس ادارے کی سنجیدگی اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔اس موقع پر ناظمہ حلقہ لاہور عظمی عمران بھی موجود تھیں
