August 11th, 2025 (1447صفر16)

ڈاکٹر حمیرا طارق

محترمہ ڈاکٹر حمیرا طارق

 سیکرٹری جنرل وومن ونگ جماعت اسلامی پاکستان

نو منتخب سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق24 جون 1969میں ضلع قصور کے شہر چونیاں میں پیدا ہوئی۔آپ دو بہنیں ہیں جب کہ والد صاحب اور والدہ محترمہ رکن جماعت ہیں ۔والد صاحب کو عربی اورقرآن پاک کاترجمہ سکھانے کا بہت شوق تھا،اسکےلیے انھوں نے پرائیویٹ طور پر عربی سکھانے کا اہتمام کیا۔انٹرمیڈیٹ کا امتحان چونیاں انٹر میڈیٹ کالج  سےدیا  پھرگریجویشن کے لیے لاہور منتقل ہوگئے گلبرگ کالج سےگریجویشن مکمل کی پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی اوراسلامیات میں ایم اے کاپرائیویٹ امتحان دیا،اس کے بعدپنجاب یونیورسٹی سےایم فل کیا۔ گریجویشن کے بعد 1989 میں اسلامی جمیعت طالبات میں شمولیت اختیار کی۔
1991 میں رکنیت منظور ہوئی،حلف اٹھاتے ہی پنجاب یونیورسٹی کی نظامت کا حلف اٹھایا۔1992 میں لاہور شہر کی نظامت کی ذمہ داری اور1993 سے 1995کے آغاز تک نظامت اعلیٰ کی ذمہ داری رہی۔1996 میں جماعت اسلامی کی رکنیت اختیار کی۔1997 میں جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔
1999 میں  ناظمہ ضلع لاہور کی ذمہ داری اٹھائی اور2006 میں ناظمہ صوبہ پنجاب  کی زمہ داری ملی۔2008 میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا۔2014میں پی ایچ ڈی مکمل کی ۔۔2011  سے 2023 تک اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین​​​​​​​ کی ذمہ داری پر رہیں اور 2023 میں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھایا۔

وڈیوز کے لیئے کلک کریں