یوم باب الاسلام برصغیر میں اسلام کی آمد اور اشاعت دین کا ایک تاریخ ساز باب ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے 10 رمضان المبارک کو یوم وفات حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا اور یوم باب الاسلام کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس ازواج مطہرات میں خلوص و وفا کی پیکر اور محسنہ اسلام حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالی عنہا کا اسم گرامی سرفہرست ہے، جن کی سیرت و کردار اور خدمات سے اسلامی...
8 مارچ کا دن دنیا بھر میں خواتین کی جدوجہد اور کامیابیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے ۔ ڈاکٹر حمیرا طارق
حلقہ خواتین جماعت اسلامی، پاکستانی خواتین کو ان کے اصل اسلامی حقوق کی آگاہی دینے اور عملی طور پر ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
8 مارچ یوم خواتین کے موقع پر جماعت اسلامی ویمن ونگ کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن دنیا بھر میں خواتین کی جدوجہد، ان کے حقوق اور ان کی عظمت کو تسلیم کرنےکا دن ہے۔ یوم خواتین دنیا بھر میں...
مزید پڑھیں...
رمضان المبارک تزکیہ نفس ، معاشرے میں خیرات و حسنات کے فروغ اور عبادات کا مہینہ ہے ۔ڈاکٹر حمیرا طارق
ماہ صیام میں ملک میں امن و امان ،فلسطین اور کشمیر کے عوام کو دعا و انفاق میں رکھیں
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں ایک مرتبہ پھر اس ماہ مبارک کے فیوض و برکات سمیٹنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔رمضان المبارک محض روزہ رکھنے...
مزید پڑھیں...
عائشہ سید حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری مقرر
سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کی صدارت میں منصورہ میں مرکزی نظم کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔جس میں باہم مشاورت سے عائشہ سید کو ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا گیا ہے- سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے ان کے لیے استقامت اور فرائض منصبی کی احسن ادائیگی کے لیے خصوصی دعا کی ہے
کشمیری عوام کا سب سے بڑا جرم حقِ خودارادیت کا مطالبہ ہے ، جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق ہے۔
جماعت اسلامی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر مہم کے ذریعے جدوجہد آزادی کشمیر کی مؤثر آواز بنے گی ۔ڈاکٹر حمیرا طارق
5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ یہ نہ صرف کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، بلکہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں...
مزید پڑھیں...