جیل میں قیدی خواتین کی فلاح و بہبود کے کاموں میں سرفہرست معصوم، مظلوم و بے کس خواتین کی قانونی امداد کو یقینی بنانا ہے۔ اس شعبے کے تحت پاکستان کے تمام بڑے شہروں کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ خواتین قیدیوں کی فلاح و بہبود کے اس پروگرام کا مقصد قیدیوں کی محض مادی و دنیاوی ضروریات کی تسکین نہیں بلکہ اس بات پر خصوصی توجہ مرکوز ہے کہ ان میں عزتِ نفس پیدا ہو اور وہ معاشرے کی ذمے دار اور کارآمد رکن اور اچھی مسلمان ثابت ہوں۔
مقاصد
اس شعبے کے مقاصد درج ذیل ہیں:
1۔ قانونی و سماجی مشاورت کی فراہمی
2۔ عورتوں اور بچوں کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹ چلانا
3۔ خود کفالتی اسکیموں کاقیام
4۔ جیل میں قیدی خواتین کی فلاح و بہبود کے کام
5۔ عائلی مسائل و تنازعات کا تصفیہ
6۔ تحقیقی کام و اعداد و شمار کی تدوین،کتابچوں اور مضامین کی اشاعت