January 21st, 2025 (1446رجب21)

ویمن اینڈ فیملی کمیشن

نصب العین:

ویمن اینڈ فیملی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان ،پاکستانی خواتین کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے دیئے حقوق کے حصول ،خاندان کے ادارے کے استحکام اور عورت کے استحصال پر مبنی غیر اسلامی رسوم کے خاتمے کے لئے پاکستان کے معاشرتی و ثقافتی حالات درپیش مسائل کے حل کے لئے عملاً جدوجہد کرے گا۔

مقاصد و اہداف :

*عورت کی تکریم ،خاندان کے استحکام ،ماں کے کردار اور اولاد کی تربیت کی جدوجہد کرنا اور معاشرے میں بچیوں کے مقام کی بحالی کی کوشش کرنا ۔
*اسلام میں عورت کو دیئے گئے حقوق مثلاً ملکیت،کفالت اور وراثت کا عملاً حصول ممکن بنانا۔
*عورت اور خاندان کی حیثیت اور حقوق کو متاثر کرنے والے غیر اسلامی رسوم و رواج کا خاتمہ۔
*دور جدید کے مسائل اور عورت کے بارے میں پیدا شدہ شبہات کا ازالہ ۔
*عورت کے سماجی ،معاشی،معاشرتی ،قانونی ،تعلیمی اور طبی حقوق کی فراہمی کے لیے لائحہ عمل کا تعین۔

*ذرائع ابلاغ میں عورت کا مثبت کردار اجاگر کرنا۔

*مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اسلامی اصولوں کے مطابق عورت کی نمائندگی یقینی بنانا۔