January 3rd, 2025 (1446رجب3)

گردے کے بارے میں دلچسپ معلومات

*انسانی جسم میں دو گردے پائے جاتے ہیں اور ایک گردے میں تقریبا ایک ارب nephrons پائے جاتے ہیں جو چھلنی کا کام کرتے ہیں اور خون میں سے فاسد مادوں کو الگ کر کے یورین کے ذریعے باہر نکال دیتے ہیں۔
*گردے ہمارے جسم میں پانی کی صحیح مقدار کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ ایک جوان جسم میں سات سے آٹھ لیٹر خون گردش کرتا ہے۔ جسے گردے دن میں چار سو مرتبہ سے زیادہ صاف کرتے ہیں اگر جسم میں پانی کی مقدار کم ہو جائے تو ئی گردے خون سے فاسد مادوں کو الگ کر کے یورین کے ذریعے باہر نہیں نکال پاتے۔ اس لیئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہئیے۔
*گردے خون میں آکسیجن کی مقدار کا معائنہ بھی کرتے ہیں۔ اگرخون میں آکسیجن کی مقدار کم ہو تویہ ایسے ہارمونز پیدا کرتے ہیں جو خون کے ریڈ سیلز کو پیغام بھیجتے ہیں اور ان سیلز میں آکسیجن کی مقدار بھرپور ہوتی ہے۔
*ہمارا جسم ایک گردے کے ساتھ بھی کام کر سکتا ہے۔ اس لئے جن لوگوں کے گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں وہ اپنے کسی خاندان کے فرد سے گردہ عطیہ کے طور پر لے سکتا ہے اور دونوں افراد جنھوں نے گردا لیا ہے اور دیا ہے ایک گردے کے ساتھڈندگی گزار سکتے ہیں۔
* ہماری skin میں موجود خاص سیلزدھوپ کی مدد سے وٹامن ۔ڈی بناتی ہے۔لیکن یہ ہمارے جسم میں کام کے قابل نہیں ہوتے اسکے لئے ہماری اسکن اسے جگر کی طرف بھیج دیتی ہے اسکے باوجود یہ ہمارے جسم کے لیئے استعمال کے قابل نہیں ہو تے یہاں تک کے گردے اسے جسم میں استعمال کے قابل بناتے ہیں۔
*گردے کی شکل کا اندازہ لوبیا کے بیج (Kidney beans) کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے اور اسکا سائز کمپیوٹر کے ماؤس جتنا ہوتا ہے۔
*ہمارے گردے ایک تھیلی سے منسلک ہوتے ہیں جسے Bladder کہتے ہیں اور یہ Bladder ایک ٹیوب سے منسلک ہوتی ہے جسے یوٹرس کہا جاتا ہے۔ جب ہمارا Bladder آدھا بھر جاتا ہے تو یہ گردے ہمارے دماغ کو پیغام بھیجتے ہیں اور ہم باتھ روم کا رخ کرتے ہیں جب ہم پیشاب کرنے لگتے ہیں تو پیشاب Bladder سے نکل کر
ایک اور نالی جسے urethraکہتے ہیں کے ذریعے باہر نکل آتا ہے۔
*ڈرگ جیسے شراب اور تمباکو ہمارے گردے کے کام کو کئی گناہ بڑھا دیتا ہے اور اسے سخت نقصان پہچاتا ہے۔ اگر آپ اپنے گردوں کو صحتمند رکھنا چاہتے ہیں توڈرگ سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔
*ایسے بچے جن کے گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور وہ ڈائلیسس پر ہوتے ہیں اور کچھ ایسی حالت میں ہوتے ہیں جن کا ہفتے میں ۳ بار ڈائلیسس ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ بچے ہوتے ہیں۔ اور انہیں دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیئے ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں اور ان سے بھی دوستی کریں۔