دل کے بارے میں دلچسپ معلومات
*ایک صحت مند دل دن میں 100,000 بار دھڑکتا ہے اور سال میں 36,500,000بار دھڑکتا ہے جبکہ تیس سال کی عمر میں ایک ۱رب دفعہ دھڑک چکا ہوتا ہے اور انسان کی اوسط عمر میں 2.5 ارب بار دھڑکتا ہے۔
*جو ڈاکٹر دل کے بارے میں تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ ماہر امراض قلب (cardiologists) کہلاتے ہیں یہ دل کی بیماریوں کاعلاج دوا کے ذریعے کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر سرجری بھی کرتے ہیں ۔
*انسانی دل میں چار اہم نالیاںvalves ہوتی ہیں ۔ جو خون کو باہر نکالتی ہے اور درست سمت میں بھیجتی ہے۔
*دل کا دائیں حصہ جو خون بھیجتا ہے وہ ہمارے پھیپڑوں اور جسم کے بائیں جانب کوجاتا ہے جبکہ بائیں جانب سے جو خون پمپ ہوتا ہے وہ جسم کے باقی حصوں کی طرف جاتا ہے۔
*دل بجلی سے چلتا ہے۔ دل کے دائیں حصے کے سب سے اوپر ایک SA نوڈ ہوتی ہے جو دل کو بجلی کی طرح کنٹرول کرتی ہے۔ دل کوایک منٹ میں کتنا خون پمپ کرنا ہے یہ اسے کنٹرول کرتی ہے۔
*EKGجوECG بھی کہلاتا ہے دل کی اسی بجلی کا ٹیسٹ ہوتا ہے جو دل کی بیماروں کو سامنے لاتا ہے۔
*دل کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خون کی وریدیں منسلک ہوتی ہیں جو وریدیں دل کے لئے خون جمع کرتی ہیں veins کہلاتی ہیں اور جو خون دل سے لے کر جاتی ہیں وہ arteries کہلاتی ہیں۔ ہمارے جسم میں بہت بڑی تعداد میں veinsاورarteries موجود ہیں ۔ vena cava تمام veinsجو دل کے اندر اور باہرموجود ہیں سے خون جمع کر کے دل تک پہچاتی ہیں اور aorta شہہ رگ دل سے خون لے کرتمام arteries تک پہچاتی ہے۔
*ہمارے جسم میں ایک بڑی pulmonary vein ہوتی ہے جو آکسیجن سے بھرا خون پھیپڑوں سے لے کر دل کے بائیں حصے کو پہچاتی ہے۔ بلکل اسی طرح pulmonary artery ہوتی ہے جو آکسیجن سے خالی خون دل کے دائیں جانب سے لے کر پھیپڑوں تک پہچاتی ہے۔
*ہارٹ اٹیک کی وجہ دل میں موجود scar tissue ہوتے ہیں۔ بہت بڑے اسکرپ یا کٹ کے بعد ہی اسکی نشانیاں نظر آتی ہیں۔ یہ دل کو کام کرنے سے روکتی ہے اور بہت سی بیماریوں کا باعث بنتی ہے بعض اوقات یہ ہارٹ فیل کا سبب بھی بن جاتی ہے۔