انسانی دماغ
*ایک بالغ دماغ کا وزن تقریبا ۳ پاونڈ ہوتا ہے۔ انسانی جسم کے وزن کا محض ۲% لیکن جسم کی توانائی کا ۲۰ % دماغ استعمال کرتا ہے ۔
*دماغ میں ایسے نامیاتی مادے کا اخراج ہوتا ہے جو دماغ کوکسی بھی نقصان سے محفوظ کرتا ہے اور اسکو غذا بھی مہیا کرتا ہے۔
*کھوپڑیskull ۲۲ مختلف ہڈیوں سے مل کر بنی ہے جو انسانی دماغ کی حفاظت کرتی ہے۔
* دماغ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ Cerebrum, cereblellum اور brain stem.
* Cerebrumدماغ کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے جو انسان کے سوچ ، جذبات، حس، چکھنے ، سونگھنے، دیکھنے کی صلاحیتوں کو کنٹرول کرتا ہے۔
*Cerebellum دماغ کا چھوٹا حصہ ہوتا ہے۔ جو ہمارے جسم کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرتا ہے اور دماغ اور جسم کے اعضاء کے درمیان پیغام رسانی کا کام کرتا ہے۔
*دماغ کا تیسرا حصہ brainstem ریڑھ کی ہڈی (spinal cord) سے جڑا ہوتا ہے اور یہ تمام ان چیزوں کے لیئے ذمہ دار ہوتا ہے جسے عام طور پر ہم نہیں سوچتے جیسے دل کی دھڑکن، سانس لینا یا نظام انہظام .(Digestive system)
*ہمار ادماغ طبعی طور پر دو حصوں میں بٹا ہوتا ہے۔ دماغ کا الٹی طرف والا حصہ جسم کے سیدھی طرف والے حصے کو کنٹرول کرتا ہے۔ جبکہ سیدھی طرف والا حصہ جسم کے الٹے حصے کو کنٹرول کرتا ہے۔
*ہمارے جسم میں سب سے زیادہ اعصاب ریڑھ کی ہڈی سے جڑے ہوتے ہیں ۔ لیکن بارہ اعصاب ایسے ہیں جو سیدھے دماغ سے ہی چلائے جاتے ہیں جیسے دیکھنے کی حس، چہرے کی تحرکات اور دل کی شرح وغیرہ۔
*ہمارے دماغ میں اربوں خلیات (cells) ہوتے ہیں جو ہمارے سارے جسم سے پیغامات وصول کرتے ہیں اور انہیں بھیجتے ہیں۔
*ہماری ہر یاداشت دماغ کے ایک کونے میں محفوظ ہوجاتی ہے جہاں دماغ ہماری یاداشت محفوظ کرتا ہے اس حصے کو hippocampus کہتے ہیں۔
*دماغ بجلی کی طرح کام کرتا ہے ۔ جیسے رات کو بلب جلانے کے لئے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے ویسے ہمارے خیالات، جذبات، عضلات کو دماغ چلاتا ہے۔
*جو سانس ہم لیتے ہیں دماغ اسکا 25% استعمال کرتا ہے۔
*ہمارا دماغ جسمانی نشونما کے لیئے ایک خاص رطوبت خارج کرتا ہے جسے pituitary gland کہتے ہیں۔
*جب ہم پیدا ہوتے ہیں تو ہمارے دماغ میں تمام دماغ کے خلیات (neurons)موجود ہوتے ہیں جو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے بس یہ رابطے میں نہیں ہوتے اور جسے جسے ہم بڑے ہوتے ہیں اور سیکھتے ہیں جیسے چلنا، دوڑنا ، موٹرسائیکل چلانا وغیرہ تو یہ آپس میں connect ہو جاتے ہیں
*اگر آپ چاہتے ہیں کے آپکا دماغ صحتمندی کے ساتھ کام کرے تو آپکو اچھی غذائیت لینے کی ضرورت ہے جس غذا میں پوٹیشم ،کیلشیم، چکنائیFat)ِ (ِ ِ اور Omega 3 موجود ہوں استعمال کرنی چاہیے ۔
*انسانی دماغ کسی بھی جانور کے دماغ سے تین گنا بڑا ہوتا ہے ۔