January 3rd, 2025 (1446رجب3)

مادہ کی بنیادی معلومات

  • ہر شے مادے سے بنی ہے اور مادے کی چار اقسام ہیں۔ٹھوس ،مائع ،گیس اور پلازمہ۔

  • ٹھوس مادہ سخت ہوتا ہے جیسے چٹان، چاک، لکڑی کا ٹکڑا، پلاسٹک، اسٹیل یا ناخن۔ یہ تمام اشیاء کمرہ کے درجہ حرارت پر ٹھوس ہوتی ہیں لیکن یہ درجہ حرارت بدلنے پر اپنی شکل اور حجم بدل لیتی ہیں۔ 

  • مائع کی کوئی خاص شکل نہیں ہوتی لیکن اس میں بہنے کی صلاحیت ہوتی ہے اسکی وجہ سے یہ جس برتن میں جاتا ہے اسی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

  • گیس آسانی سے اپنی شکل بدل لیتی ہے اور جس برتن یا کنٹینر میں جاتی ہے اسے بھر دیتی ہے۔ 

  • گیس زیادہ تر نظر نہیں آتی اس لئے اس کی شکل اور حجم اسکے کنٹینر جتنا ہی سمجھا جاتا ہے۔ 

  • پلازمہ زیادہ تر بہت گرم ہوتا ہے۔ بعض اوقات پلازمہ بہت زیادہ گرم high pressure ہوتا ہے جیسے ستارے، سورج وغیرہ جو کہ پلازمہ سے بنے ہیں اور بعض اوقات بہت low pressureہوتا ہے جیسے خلا ئی ماحول۔ 

  • رگڑ سے گرمی پیدا ہوتی ہے۔

  • بہت سارے چھوٹے چھوٹے سالمے (Molecules)آپس میں مل کر مادہ (matter )بناتے ہیں

  • جب پتھریا چٹان بہت گرم ہو کر پگھلتی ہے تو وہ لاوا کہلاتی ہے 

  • دباؤ کے ذریعے گیس کو مائع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ 

  •  پارہ ایک ایسی دھات ہے جس میں حیرت انگیز طور پر مائع اور دھات دونوں کی مکمل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔