December 22nd, 2024 (1446جمادى الثانية20)

جماعت اسلامی پاکستان کی خاتون ایم این اے عائشہ سید صاحبہ کی کارکردگی

  • سوات جیل کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے کوششیں
  • بجلی کے مسائل حل کئے ٹرانسفارمر کی خرابیاں دور کیں ،جہاں ضرورت پڑی وہاں ٹرانسفارمر مہیا کئے
  • سود کے خاتمے کے لئے مستقل بنیادوں پر جدوجہد کی
  • پیمرا کو قوانین کا پاپند بنانے،الیکٹرانک پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بے ہودہ پروگرامز،ڈرامے اشتہارات پر پابندی کے لئے جدوجہد کی
  • اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلوں اور اس پر عمل درآمد کی طرف حکومت کو متوجہ کرنا ۔
  • پاکستان میں اردو زبان کو عملاً دفتری زبان بنانے کے لیے جدوجہد کی
  • بجٹ پر بھرپور کام کیا ۔ اپنے علاقے اور دیگر پسماندہ علاقوں کے لیے پراجیکٹس کی منظوری اور مسلسل حکومت کو متوجہ کرنا
  • این ایف سی ایوارڈ کی منصفانہ تقسیم اور بروقت صوبوں کو ان کا حصہ دینے پر حکومت کو متوجہ کرنا
  • سوات سے خوازہ طیلہ تک 76 کلو میٹر روڈ کی منظوری
  • پاکستان میں انرجی اور پانی کی کمی اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ڈیموں کی تعمیر پر حکومت کو متوجہ کیا
  • ملاکنڈ ڈویژن کو مزید ٹیکس فری رکھنے کے لیے جدوجہد کی
  • نوجوانوں کے لیے روزگار، مختلف پروجیکٹس اور بیروزگار پی ایچ ڈیز کے لیے ماہانہ اسکالر شپ پر متوجہ کرنا
  • اپنے علاقے میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز کو بہتر کرنے کے لئے جدوجہد کی
  • دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات اوردہشت گردی کے خلاف نشانہ بننے والے افراد کے لیے حکومتی امداد کے لیے جدوجہد
  • لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کے بوسیدہ انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں کیں
  • پرانے ڈیموں ،نہروں کی صفائی کے لئے اقدامات کئے
  • بجلی کے پرانے پروجیکٹس کی تکمیل، بجلی کی پیداوار کو بڑھانے اور بجلی کی چوری کو روکنے کے لئے کوششیں کیں
  • گیس کے مسائل،پیداوار کو بڑھانے اور گیس چوری کی روک تھام کے لئے جدوجہد
  • پولیس،اساتذہ کی تنخواہ اور سہولتوں میں اضافے،ان کی ٹرینگ اور مورال بلند کرنے کے لئے اقدامات کئے
  • مختلف محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں ،ترقیوں ، تبدیلیوں کی روک تھام اور میرٹ کو بحال کرنے کی جدو جہد کی
  • اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کو قومی اداروں سے سہولتیں ملنے کے لئے جدوجہد
  • پاکستان پوسٹل سروسز، سمندر پار پاکستانیوں ، اور دگر وزارتوں کے کرپشن کے کیسسز سے حکومت کو آگاہ کیا
  • اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں پر خصوصی کام
  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پر خصوصی کام
  •  وزارت مسافران پر خصوصی کام اور وفاق کو صوبوں سے جوڑنے کے لئے بھرپور جدوجہد کی
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کی بے ضابطگیاں حکومت کے سامنے رکھیں اور عوام کی سہولت کے لئے اس کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کی
  • سوات ائیر پورٹ کی اپ گریڈیشن اور ائیر پورٹ کے دیگر مسائل حل کروائے
  • وزارت مذہبی امور میں حج کے مسائل اور حجاب کو حاجی خواتین کے لئے لازمی قرار دینا،منسٹری کی طرف سے حاجی خواتین کو عبایا دینا اور حاجیوں کی تربیت کا آغاز کیا
  • پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ادارے میں کرپشن کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کئے
  • مختلف ممالک میں پی ائی اے کی سروس بحال کروانے کے لئے جدوجہد کی
  • ریلوے کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنا، اس کے اثاثوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے
  •  ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے شجر کاری مہم کو ملک کے نوجوانوں اور اداروں کے ذریعے چلایا
  • کھیلوں کے میدانوں کا قیام اور تحفظ کے لئے اقدامات
  • وراثت میں خواتین کے حصے کی وصولی کو یقینی اور آسان بنانے کے لئے جدوجہد کی اور الیکشن امیدوار کو خواتین ورثاء کو وراثت میں حصہ نہ دینے پر نا اہل قرار دینے کی سفارش کی
  •  خواتین کے شناختی کارڈز بنوانے کو سہل کرنے کے لئے اسمبلی میں آواز اٹھا کر تمام سیاسی جماعتوں کو بیدار کیا جس کی وجہ سے ہفتہ اتوار کی چھٹی ختم کروا کے مسلسل کارڈز بنوائے گئے اور ساتھ ہی خواتین کی شناختی کارڈ فیس بھی معاف کروائی
  • ضلع سوات میں لڑکیوں کے سارے بند اسکول کھلوائے ۔
  • خواتین کے کھیلوں اور تفریحی مقامات کو محفوظ بنانے کے لئے جدوجہد ۔ خواتین کھلاڑیوں کے لئے مسلم ڈریس پر کام کیا
  •  سوات میں ویمن یونیورسٹی کا قیام
  •  دیر پاسپورٹ آفس میں خواتین کے لئے الگ ڈیسک کا قیام
  • چھوٹے ڈیم،انتظار گاہیں ، ہنر مند سینٹرز،زچہ و بچہ سینٹرز کا قیام
  • خواتین کی گھریلو صنعت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ۔ ان کے ہنر کو بین الاقوامی معیار پر لا کر ملک اور خاندان کی آمدن میں اضافے کا ذریعہ بنانا
  •  اسٹریٹ چائلڈ کے لئے مختلف پروگرامز ترتیب دیئے-