October 9th, 2024 (1446ربيع الثاني5)

پاکستان کےمنفرد اعزازات

1۔ پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جس نے ایٹمی طاقت حاصل کی۔
2۔ پاکستان کی فوج دنیا کی طاقتورترین فوجوں میں چھٹے نمبرپر آتی ہے۔

3۔ دنیا کا سب سے بڑا آبپاشی کا نظام پاکستان میں پایا جاتا ہے۔

4۔ دنیا کی سب سے بڑی اورقدیم نمک کی کان کھیوڑہ پاکستان میں پائی جاتی ہے۔

5- انسانی منصوبہ بندی کے تحت بنایا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا جنگل چھانگا مانگا پاکستان میں ہے۔اس کا رقبہ12,000 ایکڑ ہے ۔

6- دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال کی صنعت پاکستان کے شہرسیالکوٹ میں قائم ہےیہ فٹ بال ہاتھوں سے بنائی جاتی ہے اور دنیا بھر میں فٹ بال کی پچاس فیصد ضرورت کوپورا کرتی ہے -

7- پاکستان کا قومی ترانہ سب سے زیادہ سنے جانے والے قومی ترانوں میں سے ایک ہے۔

8- دنیا کے سب سے کم عمرمایکروسوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم اور بابر اقبال پاکستانی ہیں۔

9- ایک منٹ کے اندر ۵ جنگی جہاروں کو مار گرانے کا عالمی ریکارڈایک پاکستانی پائلٹ ایم ایم عالم نے قائم کیاتھا جسے ابھی تک کوئی نہیں توڑ سکا۔

10- دنیا کی سب سے گہری بندرگاہ "گوادر"پاکستان میں ہے۔