November 2nd, 2024 (1446ربيع الثاني29)

پاکستان کے پہاڑی سلسلے

پاکستان 7,000میٹر(22,970 ft)سے زیادہ پہاڑی سلسلوں سے گھرا ہوا ہے۔ دنیا کے سب سے اونچے چودہ پہاڑی سلسلے جو 8,000 میٹر (26,000 ft) زیادہ بلند ہیں ان میں سے پانچ پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔ پاکستان کی اونچی ترین پہاڑی چوٹیاں قراقرم کے پہاڑی سلسلوں میں واقع ہیں۔ پاکستان کی اونچی ترین چوٹی K2 ، 8,611 میٹر(28,251 ft) بلند ہے جو کہ دنیا کی دوسری اونچی ترین چوٹی ہے۔ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں پر ننگا پربت بلند ترین چوٹی ہے جو 8,126 میٹر(26,660 ft) بلند ہے اور یہ دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے۔

مندرجہ ذیل پہاڑی سلسلے پاکستان کا مکمل یا جزوی حصہ ہیں۔ 

  • کوہ قراقرم، دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ۔ٹو 8,611 میٹر 28,251 ft))بلند ہے۔

  • کوہ ہمالیہ، پاکستان کی بلند ترین چوٹی ننگاپربت 8,126 میٹر(26,660 ft)بلند ہے۔

  • کوہ ہندوکش، اسکی بلند ترین چوٹی ٹرچ میر 7,690 میٹر (25,230 ft)بلندہے۔

  • ہندو راج پاکستان کی شمالی علاقہ جات میں واقع ہے جو کہ کوہ ہندو کش کا حصہ ہے۔ 

  • کوہ سفیدکا پہاڑی سلسلہ تورا بورا کی سرحد سے شروع ہو کر افغانستان کے مشرقی سمت سے گزرتا ہوا خیبر کی مغربی سمت میں ختم ہوتا ہے۔ 

  • کوہ سلیمان کی بلند ترین چوٹی تخت سلیمان 3,487میٹر (11,440 ft)بلندہے ۔

  • کوہ سفیدکی بلند ترین چوٹی سکرم 4,761میٹر (15,620 ft)بلندہے۔

  • کوہ نمک کا پہاڑی سلسلہ پنجاب میں واقع ہے اسکی بلند ترین چوٹی سکیسر 1,522میٹر (4,993 ft) بلندہے۔

  • مارگلہ پہاڑی پنجاب میں واقع ہے اسکی بلند ترین چوٹی ٹیلا چارون 1,604میٹر (5,262 ft)بلند ہے۔

  • طوبیٰ کاکڑ کوہ ہندو کش کے جنوبی حصہ میں واقع ہے جو بلوچستان کا حصہ ہے۔

  • مکران کا پہاڑی سلسلہ جو کہ بلوچستان کے جنوبی نیم صحرائی ساحل سے ہوتا ہوا ایران اور پھر پاکستان کی ساحلی پٹی بحیرۂ عرب تک جاتا ہے ۔کئی پہاڑی سلسلوں میں تنگ ساحل سمندر بہت تیزے سے گزر رہا ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ 1,000کلومیٹر لمبا ہے جسکا 750کلو میٹر پاکستان میں ہے۔ 

  •  راس کوہ سلسلہ ، چاغی

  • کیرتھر سلسلہ ، یہ بلوچستان اور سند ھ کی سرحد پر واقع ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ دریائے مولا کے جنوب سے شروع ہوتا ہے جو کہ بلوچستان کے مشرق وسط سے ہوتا ہوا کیپ ماؤن اور پھرکراچی کے بحیرۂ عرب کے ساحل پر ختم ہوتا ہے۔