عشرہ مبشرہ
عشرہ مبشرہ:
بچو! آج ہم آپ کو ایسے دس خوش قسمت اصحاب کے بارے میں بتائیں گے جنہیں عشرہ مبشرہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عشرہ مبشرہ عربی زبان کا لفظ ہے جس میں عشرہ کے معنی دس کے ہیں جبکہ مبشرہ خوشخبری کو کہتے ہیں۔ یہ خطاب اللہ کی رسول محمد ﷺ نے اپنے اصحاب کو دیا۔ اب آپ حیران ہوں گے کہ ایسی کون سی خوشخبری ہے جو اللہ کے رسولﷺ نے اپنے اصحاب کو دی۔ جس کی وجہ سے انہیں عشرہ مبشرہ کا خطاب ملا۔ یہ دس صحابہ کرامؓ اللہ کے رسول محمدﷺ کے بہترین، وفادار دوستوں میں سے تھے، یہ اللہ کے رسول ﷺ کے سچے ساتھی تھے۔ یہ دس خوش قسمت صحابہ تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں رسولﷺ سے اپنے جنّتی ہونے کی خوش خبری سنی۔ جی ہاں بچوں اس فانی دنیا میں ہی جنت میں داخل ہونے کی خوشخبری، اسی لئے ان اصحاب کو عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے اور ان خوش قسمت اصحاب کے نام یہ ہیں۔
۱۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ
۲۔ حضرت عمر بن خطابؓ
۳۔ حضرت عثمان بن عفانؓ
۴۔ حضرت علی بن ابی طالبؓ
۵۔ حضرت طلحہ بن عبید اللہؓ
۶۔حضرت زبیر ابن عوام ؓ
۷۔ حضرت ابو عبیدہ بن جراحؓ
۸۔ حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ
۹ ۔ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ
۱۰۔ حضرت سعد ابنِ زیدؓ