November 21st, 2024 (1446جمادى الأولى19)

نوجوانوں میں ورزش کی ضرورت

نوجوانوں کو شروع سے ہی ورزش کو اپنی ذندگی کا حصہ بنانا لینا چاہئے کیوں کہ ورزش جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔ روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ ورزش کرنی چاہئے۔اگرہم ورزش کو اپنی روز مرہ ذندگی کا حصہ بنا لیں تو سارا دن چاق و چوبند گزار سکتے ہیں اور ہماری ذندگی پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کوکم عمری سے ہی ورزش کرنے کی عادت ڈالیں اور ورزش کو اپنی ذندگی کا حصہ بھی بنائیں تاکہ بچوں کے لئے نمونہ بن سکیں۔

ایروبک:

ایروبک ایک ایسی ورزش ہے جودل کے پٹھوں کی مضبوطی بناتی ہے، سانس لینے کی شرح میں اضافہ کرتی ہے۔ دل کی شریانوں کو تقویت پہنچاتی ہے اور سارے جسم میں آکسیجن پہنچانے کے عمل میں بہتری لاتی ہے۔ اگر ایروبک کو ہم اپنی روزانہ کی ذندگی میں شامل کر لیں تو ہم روز مرہ کے کام بغیر کسی تھکاوٹ کے انجام دے سکتے ہیں اور اسکے علاوہ روز مرہ سے ہٹ کرذندگی کے دوسرے تھکا ینے والے کام اور کھیل جسے سیڑھیوں پرچڑھنا، بس پر چڑھنا ، ہاکی، سوسر، باسکٹ بال، ٹینس، ہائیکینگ، اسکیٹنگ، تیراکی، بائیکینگ یا رننگ وغیرہ کے لئے بھی ہمارا جسم متحرک ہو جاتا ہے۔
 

بھاری ورزشیں:

بھاری ورزیشیں جسے پش اپ، پل اپ، اسکوئٹس،لیگ رائسز جیسی ورزش پٹھوں اور جوڑوں کو مضبوط بناتی ہیں۔خاص طور پر ہاتھ ، پاؤں اور پیٹ کے پٹھوں کو مضبوط کرتی ہیں ۔یہ جسم کو سخت جان بناتی ہے اس کی وجہ سے ہمارا جسم سخت چوٹیں برداشت کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ اس ورزش میں انسانی جسم کو زیادہ کیلوریز اور چربی کی ضرورت ہوتی ہے اسی وجہ سے جسم بھاری اور صحت مند رہتا ہے۔
 

وزن کنٹرول کرنا:

ورزش وزن کو کنٹرول کرنے میں کارآمدہوتی ہے۔ اس لئے لوگ اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے ورزش کرتے ہیں اس سے بہت ساری موزی اور مورثی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ شوگراورہائی بلڈ پریشرجیسی خطرناک بیماری کم عمری میں یا نوجوانوں میں وزن کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ Centers Control Disease کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں سے بچنے کے لئے ہفتے میں کم از کم ۱۵۰ منٹ ورزش کرنی چاہئے اور اپنے وزن کو کم رکھنا چاہئے۔
 

دماغی صحت:

ورزش انسانی جسم میںendorphins کیمیکل بناتی ہے جس سے انسانی مزاج خوشگواہو جاتا ہے۔ ڈپریشن جسے مرض سے ورزش کے ذریعے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ورزش ہماری خود اعتمادی میں اضافہ کرتی ہے۔بھر پور نیند کا باعث بنتی ہے اسکے علاوہ ہمارے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی ذندگی میں بہترین کار گردگی دکھا سکتے ہیں۔
 

مرض کی روک تھام:

روزانہ ورزش ہمیں بہت ساری بیماریوں سے بچاتی ہے۔ورزش شوگر،بلڈ پریشر ، دل کے امراض اور کینسر جسے خطرناک امراض کے خطرے کو کم کر دیتی ہے۔ ایچ۔ڈی۔ایل لیول کو بڑھاتی ہے، صحت مند کولیسٹرول میں اضافہ کرتی ہے۔بھاگنے دوڑنے ،اچھلنے اورکودنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے، ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے،بڑھتی ہوئی عمر میں ہڈیوں کی کثافت اور Osteoporosis جیسی بیماریوں سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔ Osteoporosisبڑھتی ہوئی عمر کے لوگوں میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی سنگین بیماری ہے۔یہ ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ورزش کمر کے درد جسے مرض سے بھی نجات دیتی ہے۔اس لئے ہمیں ورزش کو اپنی روز مرہ ذندگی کا حصہ بنانا چاہئے۔