December 22nd, 2024 (1446جمادى الثانية20)

تعارف اور مقاصد فلاحِ خاندان

تعارف:

کسی بھی انسانی معاشرہ کی بنیاد مضبوط کرنے میں خاندان کے ادارے اور خاندانی اقدار کا کردار بنیادی اور فعال ہوتا ہے۔بقائے نسل تہذیب و تمدن کے ارتقاء اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت ان سب کے سر چشمے اسی ادارے سے پھوٹتے ہیں۔یہ زمین پر پہلا الہامی ادارہ ہے جو اللہ رب العالمین نے بنا یا ہے۔اسلام ایک ایسا معاشرہ بنانا چاہتا ہے جس کی بنیاد  توحید،علم،عدل و انصاف،رحم دلی،سچائی،تحمل و برداشت،احساس،ذمہ داری اور فکر و آخرت جیسی اعلیٰ اقدار پر ہو۔خاندان کا ادارہان صفات کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ سنٹر کے قیام کا مقصد خاندان کے ادارے کا استحکام، گھر اور خاندان میں بہتر رویوں اور رحجانات کے لئے فکری و عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

 مقاصد:

  •  پاکستانی معاشرہ میں خاندان کی اہمیت بحال کرنا۔
  • خاندان کو درپیش مسائل و خطرات کا حل۔
  • جہیز اور شادی بیاہ کی فضول رسومات کی حوصلہ شکنی۔
  • رشتہ ونکاح میں آسانی،سہولت اور مطلوبہ اخلاقی صفات کی ترویج۔
  • مشترکہ رہائش کے مسائل میں فریقین کے مابین اخلاقی اقدار کی ترویج۔
  • بچوں کی تربیت۔
  • خاندان میں غیر اسلامی رویوں تشدداور تنازعات کا حل۔
  •  خاندان اور معاشرے میں بزرگوں کا احترام اور ان کے لئے عملی سرگرمیاں۔