November 26th, 2025 (1447جمادى الثانية5)

نوجوان بچیاں قوم کا روشن مستقبل اور حقیقی تبدیلی کی امید ہیں‘ ڈاکٹر حمیرا طارق

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اجتماع عام میں یوتھ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بچیاں قوم کا روشن مستقبل اور حقیقی تبدیلی کی امید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی باصلاحیت بیٹیاں وہ قوت رکھتی ہیں جو معاشرے کے بوسیدہ نظام کو بدل کر اسلام کے عادلانہ و منصفانہ نظام کو قائم کر سکتی ہیں۔ڈاکٹر حمیرا طارق کے بقول پاکستان کی نوجوان نسل خصوصاً بچیاں علم، اخلاق اور قیادت کی صلاحیتوں سے مزین ہیں، اگر انہیں مواقع، رہنمائی اور اعتماد ملے تو یہ بچیاں ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظام کی اصل اصلاح اس وقت ممکن ہے جب نوجوان ذمے داری، شعور اور مثبت کردار کے ساتھ آگے بڑھیں۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی طالبات اور بچیوں کے لییتربیتی سیشنز اور بنو قابل آئی ٹی کورسز کے ذریعے عملی زندگی میں رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔