December 13th, 2025 (1447جمادى الثانية22)

غزہ کے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈاکٹر حمیرا طارق

جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماعِ عام کے موقع پر دنیا کے 25 ممالک سے آنے والی ممتاز مسلم خواتین رہنماؤں نے انٹرنیشنل راؤنڈ ٹیبل کانفرنس “گلوبل کوئسٹ فار گلوبل آرڈر” میں خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق اور ڈائریکٹر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی بھی موجود تھیں۔
کانفرنس کا مقصد غزہ  اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمان خصوصاً خواتین و بچوں کی امداد، بحالی اور عالمی سطح پر مربوط تعاون تھا۔
عالمی مسلم خواتین مندوبین نے فلسطین کے جاری بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔
ڈاکٹر حمیرا طارق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ
جماعت اسلامی عالمی سطح پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ غزہ میں خواتین، بچوں، یتیموں اور جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ
فلسطین کی بحالی کے لیے عالمی مسلم خواتین رہنماؤں میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ یہ اتحاد دنیا بھر کی خواتین کی مضبوط آواز ہے جو مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے