سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین نے منصورہ میں حلقہ خواتین کی جانب سے الیکشن فنڈ کا چیک امیر جماعت کو پیش کیا.منصورہ میں منعقدہ ایک تقریب میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی جانب سے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے خواتین کی جمع کردہ ایک کروڑ کی رقم کا چیک الیکشن فنڈ کے لئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو پیش کیا ۔ اور کہا کہ جماعت اسلامی اپنے اسلامی، انقلابی، فلاحی منشور اور ملک گیر انتخابی مہم کے ساتھ خواتین عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گی- اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ثمینہ سعید، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، ناظمہ حلقہ خواتین وسطی پنجاب ربیعہ طارق بھی موجود تھیں