January 14th, 2025 (1446رجب14)

ملکی مسائل پر آواز اٹھانا عوام کا جمہوری و آئینی حق ہے عوام کے حقوق کی جدوجہد سراسر ایک پرامن اور جائز جدوجہد ہے اس میں روڑے اٹکا کر کمزور نہیں کیا جاسکتا

سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی لاہور سے اسلام آباد دھرنے میں شامل ہونے کے لیئے روانہ ہونے والے خواتین کے قافلوں کو روکنے پر شدید مذمت

حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ اس طرح سے عوام کی آواز دبائی جاسکتی ہے اور عوام شکست قبول کرلیں گے تو یہ غلط فہمی ہے اب یہ سیل رواں مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے گا 

یہ بات سیکٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے لاہور سے خواتین کے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جلسہ عام کے لیئے  اسلام آباد  روانگی کے قافلوں کو روکنے پر مذمتی بیان میں کہی -انہوں نے کہا کہ
خواتین اس وقت مہنگائی ،ٹیکسوں کی بھرمار ،بنیادی ضروریات زندگی کے پہنچ سے باہر ہوجانے اور بجلی گیس کے مسائل سے اس قدر تنگ آچکی ہیں کہ وہ احتجاج کرنے نکل آئی ہیں 
انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے میں شرکت کے لیئے آنے والے قافلوں کو روکنا بالخصوص خواتین کو جبراً آگے نہ بڑھنے دینا حکومت کی بزدلی کا ثبوت ہے 
حکومت اگر اس فسطائیت سے باز نہیں آئے گی تو ہم ملگ میں جگہ جگہ دھرنا گاہیں بنادیں گے اور عوام کی یہ آواز بلند ہوکر رہے گی
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہیئے کہ  دھرنے میں شامل ہونے والے قافلوں کو پرامن طریقے سے راستہ دیا جائے