امت کے مسائل کا حل قرآن کے آفاقی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ۔یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے جامعہ ام الکتاب کی مدیرہ شعبہ انتظامی و ثقافتی قربت زہرا کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں کہی ۔اس موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید بھی موجود تھیں ۔
ملاقات میں ملکی اور امتِ مسلمہ کے حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کے اندر تمام مکاتب فکر اور طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر اتحاد و اتفاق امت کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔