July 27th, 2024 (1446محرم20)

ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر زبیدہ جبیں کے والد  ،نگران حرم  فورم لاہور فہمیدہ گل ہاشمی کے شوہر پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کے  انتقال پر سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی تعزیت

 حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل  ڈاکٹر حمیرا طارق نے ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر زبیدہ جبیں کے والد، نگران حرم فورم لاہور فہمیدہ گل ہاشمی کے شوہر  پروفیسر رفیع الدین ہاشمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
اپنے تعزیتی کلمات میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم ایک بلند پایہ پروفیسر ،ماہر اقبالیات اور سکالر تھے -ان کی ساری زندگی اشاعت دین کی خدمت میں صرف ہوئی-ملک و قوم کے لئے  گراں قدر تعلیمی خدمات  سر انجام دیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم سے راضی ہو جائے، ان  کی مغفرت فرمائے، آخرت کی منازل آسان بنائے۔ان کے تمام حسنات کو قبول کرے، بشری کمزوریوں سے درگزر فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔علاوہ ازیں اس سانحہِ  ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز ثمینہ سعید، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ، طیبہ عاطف، ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے