قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے کوہاٹ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ میں نمازیوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ ایسے واقعات معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کو جنم دیتے ہیں۔ حکومت شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
ثمینہ سعید نے شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو اس کڑے وقت میں صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔
قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اسلام آباد کی طرف ہونے والے سپر لانگ مارچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مارچ کی کامیابی، شرکاء کی سلامتی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے دعا کی ہے۔
ثمینہ سعید نے کہا کہ مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی بوجھ نے عام شہریوں، خصوصاً خواتین اور متوسط و کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ عوام کو حقیقی اور پائیدار ریلیف کی ضرورت ہے، جس کے لیے پالیسی سازوں کی جانب سے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جاری عوامی حقوق کی جدوجہد کے حوالے سے ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اور تمام شرکاء کو کامیابی عطا فرمائے اور ملک کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔
ثمینہ سعید نے دعا کی کہ سپر لانگ مارچ پُرامن طور پر کامیاب ہو،حکومت عوامی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے اور پاکستان کے شہریوں کو بجلی، ایندھن اور روزمرہ ضروریات کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے حقیقی ریلیف حاصل ہو۔ اور پاکستانی غریب عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں
