January 8th, 2025 (1446رجب8)

قرآن انفرادی و اجتماعی زندگی کو سنوارنے کے لیے مکمل منشور حیات فراہم کرتا ہے-ثمینہ سعید

ماعت اسلامی قرآن کی دعوت کے ذریعے معاشرتی و سیاسی تبدیلی کی خواہاں ہے- قرآن انسٹیٹیوٹ برائے خواتین  گجرات کی تقریب تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب    

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید نے کہا کہ ایک مسلمان کے عقائد و شعور کو پختہ کرنے کے لیے قرآن کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ  سیکھنا از حد ضروری ہے - قرآن فہمی کے بغیر دین کے لوازامات کو احسن انداز میں مکمل کرنا ممکن نہیں - ان خیالات کا اظہار  انہوں نے قرآن انسٹیٹیوٹ برائے خواتین  گجرات کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا- انہوں نےکہا کہ قرآن ہمارا انفرادی و اجتماعی زندگی کو سنوارنے کے لیے مکمل منشور حیات فراہم کرتا ہے-

 جماعت اسلامی قرآن کی دعوت کے ذریعے معاشرتی و سیاسی تبدیلی کی خواہاں ہے-قرآن کا مخاطب براہ راست انسان ہے اور قرآن کی تمام تعلیمات  انسانی زندگی کو سنوارنے اور معاشرتی اصلاح پر مبنی ہیں- انہوں نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ طالبات جنھوں نے  قرآن کو فہم کے ساتھ سیکھا اور اپنی زندگی کو ان تعلیمات کے مطابق گزارنے کا عہد کیا-                           تقریب میں نائب ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی زاہدہ اشرف ، ناظمہ ضلع گجرات نائلہ بتول ، نائب ناظمین ضلع گجرات نائلہ نعیم ،ساجدہ اشرف ،ناظمہ شہر گجرات اور پرنسپل قرآن انسٹیٹیوٹ نرگس بانو نے خصوصی شرکت کی۔ قرآن انسٹی ٹیوٹ گجرات کی طالبات اور اسٹاف سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 
تقریب میں سیشن 2021 تا 2024 کے دوران ہونے والے ایک سالہ کورسز، دو سالہ ڈپلومہ کورسز اور دیگر کورسز سے فارغ التحصیل طالبات کواسناد و انعامات اور سرٹیفیکیٹس دئیے گئے۔