April 24th, 2025 (1446شوال25)

سرکاری اداروں کی پرائیویٹائزیشن  حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے- ثمینہ سعید 

مال روڈ لاہور  پر پیرامیڈیکل سٹاف کے شرکاء دھرنا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت ، ریاست اور فرد دونوں کی بنیادی ضرورت ہے اور حکومت کے اہم ترین فرائض میں شامل ہے - موجودہ حکومت نے اداروں کی پرائیویٹائزیشن کا جو لامحدود سلسلہ شروع کر رکھا ہے - صحت جیسا حساس شعبہ بھی اس اکھاڑ پچھاڑ کی پالیسی سے محفوظ نہیں رہ سکا جو کہ نہایت افسوس ناک امر ہے - ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال روڈ لاہور  پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف دھرنے میں شریک ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے قائدین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا -انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اداروں کے تحفظ اور بچاؤ کے لیے شدید گرمی میں آج سڑکوں پر ہیں -
 حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی اور صوبائی قیادت ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید ، ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب نازیہ توحید  اور سابقہ ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب ربیعہ طارق نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات سنے-اور سرکاری اداروں کے تحفظ کے حوالے سے ان کی تحریک کی بھر پور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا-