October 21st, 2026 (1448جمادى الأولى10)

محمد ابرار کی وفات جماعت اسلامی کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، مرحوم کی دینی و تنظیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: ڈاکٹر حمیرا طارق

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے سابق سیکرٹری امیر جماعت اسلامی پاکستان محمد ابرار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے دلی تعزیت کی ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ محمد ابرار کی وفات ایک افسوس ناک خبر ہے۔ ان کے انتقال سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور جماعت اسلامی کے ساتھی ایک مخلص رفیق سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی دینی و تنظیمی خدمات کو قبول فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
ڈپٹی سیکرٹریز حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،،عطیہ نثار، عفت سجاد ،عائشہ سید ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،ڈپٹی سیکرٹری و نگران میڈیا سیل ثمینہ سعید ، نائب نگران سعدیہ حمنہ سیکرٹری اطلاعات فریحہ مبارک نے بھی محمد ابرار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی حسنات قبول کرے اور تمام لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔