سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان آج سے خیبر پختونخوا کے تنظیمی دورے پر ہیں۔ یہ دورہ صوبے بھر میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید متحرک کرنے، کارکنان کی تربیت اور رکن سازی مہم کو تقویت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
اپنے دورے کے دوران سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ممبر شپ مہم کا آغاز کریں گی مردان ، پشاور ، چار سدہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی ، نیز فہم القرآن کورسز کی مدرسات اور شرکاء سے بھی خطاب کریں گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کی أ گاہی دیں گی۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں خواتین کا دینی شعور قابلِ تحسین ہے اور اس دورے کا مقصد نمبر شپ ڈرائیو کا آغاز اور فعال ممبر سازی ہے۔ دورے کے اختتام پر میڈیا نمائندگان کے ساتھ نشست بھی منعقد ہوگی۔
