April 24th, 2025 (1446شوال25)

انبیاء کی سرزمین امت مسلمہ کے لیے ایمان کے ترازو کی حثیت اختیار کر چکی ہے- ڈاکٹر حمیرا طارق 

 پوری دنیا کے مسلمان متحد ہو جائیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو اس-رائی-لی فسطائیت سے نجات دلائیں - اسلام آباد اور ملتان میں غزہ ملین مارچ میں خواتین کی  بھرپور شرکت پر ڈاکٹر حمیرا طارق کا اظہار تشکر 

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد اور ملتان میں مظلوم  فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان غ-ز-ہ مارچ کا  انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اہلیان اسلام آباد  اور ملتان جوش و خروش سے شریک ہوئے، دونوں  اضلاع کے طول وعرض سے بڑی تعداد میں خواتین ، طالبات ،بچوں اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے  شرکت کی-
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے غزہ ملین مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر اظہار  تشکر کیا-
 ڈاکٹر حمیرا طارق نے مارچ کی کامیابی میں اسلام آباد ملتان کے  نظم اور کارکنان کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے اپیل کی کہ فلسطین  کی اخلاقی و مالی مدد اور اس-رائ-یل-ی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھیں ۔انہوں نے اسلام آباد میں  غ زہ مارچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم غ زہ کے مسلمانوں کے دکھ اور تکلیف میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اور میری پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ متحد ہو جائیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو اس-رائی-لی فسطائیت سے نجات دلائیں -کہ جماعت اسلامی اہل غزہ پر ص-ہی-ون-یوں کے جاری ظلم و ستم ، بد ترین نسل کشی کے خلاف اور  قبلہ اول کی آزادی تک احتجاج جاری  رکھے گی- ارض مقدس کی مزاحمت و جہاد صرف خطہ فلسطین کی جنگ نہیں یہ امت کے یقین ،اس کی ترجیحات اور ایمان کا ترازو ہے 
انبیاء کی سرزمین مسلم امت کے لیئے کسوٹی کی حیثیت اختیار کر چکی ہے 
کھرے اور کھوٹے کو خدا نے الگ الگ کردیا ہے -اہل غزہ کی حمایت میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں -
گذشتہ بیس دن سے اس-رائ-یل  غ زہ اور  رف ح میں ص-ہی-ونی افواج اندھادھند بمباری جاری رکھے ہوئے ہے جس میں بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی عوام جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں شہید ہو گئے۔ جبکہ بیس دن سے اہل غزہ کے لیے خوراک و ادویات کی فراہمی بالکل بند اور ہسپتالوں کو بجلی و ایندھن کی فراہمی منقطع ہے -جماعت اسلامی پاکستان نے مسلمان حکمرانوں کو بیدار کرنے کے لیے لاہور، کراچی اسلام آباد اور ملتان  میں غ زہ ملین مارچ کا انعقاد کیا جس میں تا حد نگاہ مرد ، خواتین اور بچے دکھائ دئیے-
  غ زہ  ملین مارچ میں  سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کے ہمراہ  ڈپٹی سیکریٹری ثمینہ سعید، ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،عائشہ سید ، عفت سجاد، ثمینہ احسان ناظمہ شمالی  پنجاب،ناظمہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال ، نائب صوبہ  ثمینہ روحی ،قدسیہ ناموس ناظمہ  اسلام آباد، عطیہ خاتون،ڈاکٹر نوید بٹ،عطیہ طیب،عظمی عارف نائبات اسلام آباد، زبیدہ خاتون  رکن  مرکزی  شوری، بلقیس  سیف سابق رکن قومی اسمبلی۔سمیت مرکزی  و صوبائ ذمہ داران نے شرکت کی