January 2nd, 2025 (1446رجب3)

معصوم بچوں سمیت انسانی جانوں کا قتل عظیم نقصان اور ناقابل معافی جرم ہے۔ ڈاکٹر حمیرا طارق

 اسکول کے قریب  ہونے والے بم دھماکے میں معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا  جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ،دھماکے کے باعث قیمتی جانوں کا ضایع ہونا کسی طور معاف نہیں کیا جاسکتا ہے
یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے گرلز ہائی اسکول چوک کے قریب بم دھماکہ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہی 
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں اسکول کے بچوں سمیت 9 ہلاکتیں اور متعدد افراد کا زخمی ہونا المناک ہے عوام جانوں اور املاک کے نقصان سمیت شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں
واقعے میں ملوث افراد کی سختی سے گرفت ناگزیر ہے 
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم  مقتول بچوں کے والدین اور دیگر مقتول افراد کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی مکمل دیکھ بھال سمیت  علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی مکمل اور فوری تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کو سخت ترین سزا دی جائے اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے