May 2nd, 2024 (1445شوال23)

نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں قرآن و سنت کی بالادستی کا سفر جاری رہے گا۔اللہ سے استقامت کی دعا اور حلقہ خواتین کے  تعاون کی یقین دہانی -ڈاکٹر حمیرا طارق 

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کی توقعات پاکستان کی دینی قیادت سے وابستہ ہیں ان شاءاللہ یہ سفر امیر جماعت کی قیادت میں استقامت او ر ثابت قدمی کے ساتھ جاری رہے ۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کے لیے اللہ تعالی سے خصوصی مدد اور استقامت کی دعا کی اور حلقہ خواتین کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کی امارت کی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے - اللہ تعالی اس ذمہ داری کو تحریک کے لیے بابرکت بنائے اور  نفاذ اسلام کا کام پایہ تکمیل تک پہنچے ۔ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں  پاکستان میں اسلامی انقلاب کا راستہ ہموار ہو اور امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کریں  - جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی تقریب حلف برداری میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نظم کے علاوہ ہر سطح کے ذیلی و مقامی نظم اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی