October 22nd, 2024 (1446ربيع الثاني18)

جماعت اسلامی پاکستانی عورت کو تعلیم ،صحت،حق وراثت ،عائلی حقوق,نظام کفالت کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے -نو منتخب سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کا خطاب

جماعت اسلامی جہاد فلسطین کے لئے قومی و بین الاقوامی سطح پر متحرک اور سرگرم عمل ہے۔دردانہ صدیقی

جماعت اسلامی کی قیادت اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے ان خیالات کا اظہارنو منتخب سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان حمیرا طارق نے اپنے خطاب میں کیا ،انھوں نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی ہر شعبہ ہائے زندگی کی قیادت میں ووٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتی ہے -بندگی رب اور اطاعت رسول ہر رکن کا بنیان المرصوص بن کر دعوتی کردار ادا کرنے سے ممکن ہے۔ عالمی منظر نامے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کے مخالف اس لئے ہیں کہ وہ انسانیت کی بربادی چاہتے ہیں ،ہم دنیا کو اسلام کا پیغام امن دیتے ہیں

جماعت اسلامی کا منشور خاندان کے ہر رشتے کو مقابل نہیں محترم سمجھتا ہے- جماعت اسلامی پاکستانی عورت کو تعلیم ،صحت،حق وراثت ،عائلی حقوق ۔نظام کفالت کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ عائشہ منور سے دردانہ صدیقی تک جماعت اسلامی کی قیادتوں نے تنظیم کی نشونما اور معاشرے میں بہترین اقدار متعارف کروانے میں اپنا کردار ادا کیا- علاوہ ازیں سابقہ سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا کہ مشاورت ،رہنمائی،محاسبہ ہمارے تنظیمی نظام کا حسن ہے ،تقریب سے ڈپٹی سیکریٹریز، ثمینہ سعید اور ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے بھی خطاب کیا -بعد ازاں فلسطین کے موجودہ منظر نامے کے حوالے سے قرار داد کثرت رائے سے منظورکی گئی ۔