November 11th, 2026 (1448جمادى الأولى30)

کارکنان کی فکری و عملی تربیت ہی اسلامی انقلاب کی بنیاد ہے: ڈاکٹر حمیرا طارق

ڈاکٹر حمیرا طارق، سیکرٹری جنرل ویمن ونگ جماعت اسلامی پاکستان نے کراچی میں ناظمات کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت سے وابستگی، فکری پختگی، اخلاص اور عملی جدوجہد ہماری اصل قوت ہیں۔ دعوتِ دین محض تنظیمی سرگرمی نہیں بلکہ اللہ کے دین کے غلبے کی عظیم ذمہ داری ہے۔ ہر کارکن اپنے کردار و عمل کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالے اور گھر، محلے اور معاشرے میں دین کی دعوت پہنچانے کا ذریعہ بنے۔

انہوں نے کراچی کے نو ٹاؤنز میں جماعت اسلامی کی عوامی، سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کارکنان کی محنت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر ناظمہ کراچی جاوداں فہیم، ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید، عطیہ نثار اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی بھی موجود تھیں