November 5th, 2025 (1447جمادى الأولى15)

تاریخی اجتماع عام… تبدیلی کی نوید، خواتین کی شرکت کامیابی کی ضمانت ہوگا۔ ڈاکٹر حمیرا طارق

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان، ڈاکٹر حمیرا طارق نے ملک بھر کی خواتین کو 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان، لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے تاریخی اجتماع عام میں بھرپور شرکت کی پُرزور دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ:
> "اجتماع عام میں خواتین کی بھرپور اور پرجوش شرکت سے یہ بات ایک بار پھر واضح ہو جائے گی کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان میں خواتین کے حقیقی حقوق اور باعزت مقام کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔"
ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ آج ملک میں بدعنوانی، اور وراثتی سیاست اور غیر منصفانہ نظام نے عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ جاگیردار، وڈیرے، موروثی سیاسی جماعتوں نے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور امن کی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے، گیارہ کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ناظمہ اجتماع حلقہ خواتین  ثمینہ سعید نے  کہا کہ:
> "یہ نظام عوام کا نہیں، اشرافیہ کا ہے۔ یہ نظام بدلا جائے گا، اور جماعت اسلامی، خواتین اور نوجوانوں کے اشتراک سے پرامن جدوجہد کے ذریعے اس فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔"
منصورہ میں اجتماع  عام کی مرکزی کمیٹیوں  کے نگرانات  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ:  "میں ملک بھر کی خواتین کو دل کی گہرائیوں سے دعوت دیتی ہوں کہ وہ اپنی بچیوں، بہنوں اور ساتھیوں سمیت اجتماع عام میں شریک ہوں۔ یہ اجتماع صرف ایک سیاسی اجتماع نہیں بلکہ ایک نئی صبح، نئی امید، اور ایک منصفانہ نظام کے آغاز کی علامت ہوگا۔"
ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے اجتماع کا عنوان "بدلو اس نظام کو" نہ صرف موجودہ  حالات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ قوم کو ایک واضح اور نجات دہندہ راستہ بھی دکھاتا ہے۔
> "نومبر کا یہ اجتماع ایک نیا عزم، نئی جدوجہد اور نئی قیادت کے انتخاب کی بنیاد بنے گا۔ جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ پرامن اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عوام بھی اس قافلے کا حصہ بنیں۔"
نائب ناظمہ اجتماع راشدہ شاہین نے اجتماع کی کامیابی کے لیے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی تمام  ارکان و کارکنان  سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عوام کی بڑی تعداد کو اجتماع میں لانے اور سہولتیں فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
ڈپٹی سیکرٹری اور  اسٹیج سیکریٹری ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے  کہا کہ اجتماع عام کے دوران  مینار پاکستان کے سائے تلے ایک نئ تاریخ اور قوم کا نیا مقدر رقم  ہونے جارہا ہے ؔ اس موقع پر  نائب ناظمہ اجتماع  شازیہ شیر افضل ، حاجرہ عرفان اور معاونین خصوصی  طاہرہ مقصود اور شاہدہ انصاری بھی موجود تھیں ، زوم میٹنگز میں استقبالیہ کمیٹی،لقطہ کمیٹی،اسٹالز ، رہائش گاہوں،طعام کمیٹی  ،نظم و ضبط کمیٹی  ،ٹرانسپورٹ کمیٹی ،صفائی کمیٹی ،الوداع کمیٹی،اسلامی جمعیت طالبات ، شعبہ اطفال ،بیرونی مندوبین ،میڈیا سیل ,مرکزی اسٹیج کی کمیٹیوں کی نگرانات نے اپنی پلاننگ پیش کی