August 11th, 2025 (1447صفر16)

حکومت کی جانب سے بلوچستان لانگ مارچ کے مطالبات کی منظوری خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے-ڈاکٹر حمیرا طارق

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے حق دو تحریک کے جائز مطالبات کے حل پر آمادگی خوش آئند ہے - امید ہے کہ جن نکات پر رضامندی ہوئ ہے حکومت ان پر عمل درآمد  کے لیےبروقت اقدامات کرے گی - انہوں نے اظہار تشکر  کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ امر قابل اطمینان ہے کہ حکومت نے تمام مطالبات کو جائز تسلیم کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کا وعدہ کیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان اور مذاکراتی وفد سے کیے گئے وعدے کے مطابق حکومت بلوچستان لانگ مارچ کے منظور کیے جانے والے مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کرےاور اس کے بعد مقررہ مدت میں سنجیدگی سے بلوچستان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دے۔ 
انہوں نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کی کوششوں کوحکومت نے سنجیدہ نہ لیا اور  مسائل حل نہ کئیے تو پر امن شرکاء  دھرنا دوبارہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے نے پنجاب حکومت اور عوام کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا کی مہمانداری اور عزت و تکریم پر خراج تحسین پیش کیا اور میڈیا زمہ داران کے مثبت رویے کی تعریف کی۔ 
 انہوں نے لانگ مارچ شرکا کے عزم اور جذبہ اور ہمت کو سراہا اور کامیابی پر دلی  مبارکباد پیش کی