October 22nd, 2024 (1446ربيع الثاني18)

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نظم کا پانچ روزہ دورہ کراچی۔ شعبہ جات ، نظم ، شوری ، ناظمات اضلاع کے ساتھ نشستوں کا انعقاد ہو گا

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نظم کا پانچ روزہ دورہ کراچی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کی قیادت میں 25 سے 29 جون تک جاری رہے گا ۔ 
دورے میں مرکزی شعبہ جات، نظم و شوری صوبہ سندھ و کراچی اور ناظمات اضلاع کے ساتھ نشستیں شامل ہیں۔مرکزی نظم کا یہ دورہ  کارکردگی کے جائزے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی نظم کے ارکان مختلف تنظیمی امور پر تبادلہ خیال اور رہنمائی فراہم کریں گے ۔ مرکزی نظم کا یہ تنظیمی دورہ کراچی اور سندھ میں تنظیمی لحاظ سے  اہمیت کا حامل ہے ۔