حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی قیادت میں مرکزی و صوبائی نظم 29 جولائی کو دھرنے میں شرکت کے لئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو رہا ہے ۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے عوامی مطالبات کے حق میں جاری دھرنے میں خواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ،ڈاکٹر حمیرا طارق کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی سیکرٹری سمیحہ راحیل قاضی ،عفت سجاد اور شمالی و وسطی پنجاب کی ذمہ داران شرکت کریں گی -