July 27th, 2024 (1446محرم20)

رفح پناہ گزیں کیمپ پر حملہ اسرائیل کی کھلم کھلا دہشت گردی ہے.ڈاکٹر حمیرا طارق

اسرائیل نے رفح فوجی آپریشن روکنے کے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کی توہین کی ہے.

  رفح کے پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے نے ظلم و ستم کی انتہا  کر دی ہے۔ بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر ہولناک حملے میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہوئے۔پوری دنیا میں مظاہروں اور عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجود اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں روکی جو کھلم کھلا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے رفح کیمپ پرگذشتہ روز کئے جانے والے اسرائیلی حملے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے بعد اب رفح میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے ، 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام پر انسانیت شرمندہ ہے ۔اسرائیل ،فلسطین میں 84 ہزار سے زائد افراد کو زخمی اور لاکھوں افراد کو بے گھر کرنے کے بعد بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اسرائیل مستقل عالمی قانون کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے اسرائیل نے رفح فوجی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی توہین کی ہے ۔ عالمی امن کو قائم رکھنا ہے تو آئی سی جے کے حکم کو فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہیے