September 16th, 2024 (1446ربيع الأول12)

سید علی گیلانی رحمۃ اللہ علیہ ایک عظیم حریت رہنما تھے انہوں نےاپنی جدوجہد اور عظیم جذبہ حریت سے دنیا بھر میں آزادی کی تحریکوں کی بھرپور رہنمائی کی-ڈاکٹر حمیرا طارق

دنیا میں وہی تحریکیں کامیابی سے جاری و ساری رہتی ہیں جو اپنے قائدین کی لازوال قربانیوں سے سبق سیکھتی ہیں - کشمیر کی آزادی کی لازوال جدوجہد اپنے رہنماؤں کو ہمیشہ یاد رکھے گی
یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے  کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کے یوم وفات کے موقع پر اپنے بیان میں کہی -
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی اپنی خرابی صحت کے باوجود جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کے لیے بھرپور رہنمائی کرتے رہے اس دوران وہ اپنے گھر میں نظر بند رہنے کے علاؤہ
کئی سال بھارت کی جیلوں میں قید رہے اور ذہنی و جسمانی اذیتیں بھی برداشت کیں-
 انہوں نے مذید کہا کہ سید علی گیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے کشمیریوں کی آواز بلند کرنے اور حق خودارادیت حاصل کرنے کی جدوجہد میں بہت اہم کردار ادا کیا ،سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کے ناقابل تسخیر عزم و حوصلے کی داستان ہے- انہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر بھارت کے ظلم و جبر کا چہرہ دنیا کو دکھایا- دنیا کی تمام حریت تحریکوں کے لیے سید علی گیلانی رحمۃ اللہ کی جد وجہد رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے