May 12th, 2024 (1445ذو القعدة4)

سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کا  دیر کوہستان کے متاثرین سیلاب کے دوبارہ تعمیر کردہ گھروں کی چابیاں متاثرہ خاندانوں کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب

  جماعت اسلامی کی امتیازی شان خدمت اور دیانت ہے۔ زلزلہ ہو ،سیلاب ہو ،کووڈ کازمانہ ہو ہر آزمائش میں سال کے 365 دن جماعت اسلامی عوام کی خدمت کے لئے کھڑی رہتی ہے۔  
جماعت اسلامی نہ صرف پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل کے حل کے  لئے آواز اٹھاتی ہے بلکہ عملی زندگی میں بھی عوام کی مدد کے لئے کوشاں رہتی ہے ۔
ہم چند گھروں کی نہیں ان شاءاللہ  پورے پاکستان  کی تعمیر کریں گے، عادلانہ نظام قائم  کریں گے ،سب کو انکے حقوق  دلائیں گے ،خواتین کو وراثت،تعلیم ،تحفظ اور باعزت مقام دیں گے ۔
ہم کراچی سے چترال تک  پاکستان میں اسلام  کا عادلانہ نظام دیکھنا چاہتے ہیں ہم پاکستان کو اسلامی خوشحال ترقی یافتہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں
یہی ہمارا عزم ہے ،مقصد ہے اور ہم اسی کے لئے جد وجہد کررہے ہیں۔