July 27th, 2024 (1446محرم20)

مدیرہ چمن بتول ڈاکٹر صائمہ اسماء کے شوہر نسیم ظفر کے انتقال پرسیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی تعزیت

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے مدیرہ چمن بتول ڈاکٹر صائمہ اسماء کے شوہر  نسیم ظفر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے-مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لئےصبرجمیل کی دعا کی ہے-
 اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور آخرت کی منازل آسان بنائے۔ ان کے تمام حسنات کو قبول کرے، بشری کمزوریوں سے درگزر فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس سانحہ ارتحال پر ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عفت سجاد، ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،عطیہ نثار، طیبہ عاطف ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ ، سیکرٹری اطلاعات فریحہ اشرف  نے مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعا کی