May 2nd, 2024 (1445شوال23)

 فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیئہ کے تین بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پرسیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی تعزیت 

 حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان  کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیئہ کے تین بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ھنیئہ کے اہل خانہ کو اسرائیل نے عید کے دن غزہ میں میزائل حملے میں نشانہ بنا کر بے رحمی و بزدلی کا ثبوت دیا ہے  ۔ حماس کے سربراہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام  میں انھوں نے کہا کہ حماس کی قیادت آزادی فلسطین کے لئے اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کے نذرانے  پیش کر رہی ہے ۔اسماعیل ہنیئہ نے اپنے جگر گوشوں کی قربانیوں سے ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔ انھوں نے اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ھے کہ وہ ذہنی دیوالیہ پن اور شکست خوردگی سے دوچار ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے اہل غزہ کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہل فلسطین  نے بیت المقدس کی حفاظت کے لیے لازوال  تاریخ رقم کی ہے اور شہداء کے خون نے آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے ۔  شہادتیں اور قربانیاں آزادی کی جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کے دکھ میں شریک ہے