صفورہ باجی نام ہے محبت،لگن،ذھانت قابلیت اور جہد مسلسل کا۔ جماعت اسلامی کی پہچان ،شان اور روشن تاریخ رقم کرنے والی اعلیٰ اخلاقی اقدار اور بلند حسب ونسب کے باوجود انتہائی منکسرالمزاج اور خدمت گزار، بہت اعلیٰ میزبان تھیں۔ پنجاب ،بلوچستان اور خیبر کی زمہ دار بہنیں تمام تنظیمی پروگرامز میں ان کی مہمان ہوتیں اور وہ اس طرح مہمان نوازی کرتیں کہ اپنا آ پ کچھ خاص محسوس ہونے لگتا تھا۔۔
خوبصورت مسکراہٹ ۔عمدہ گفتگو اور اعلیٰ آ داب کی حامل خاتون جن کی مثال ممکن نہیں ہےوہ ہمیشہ دل کے قریب رہیں بغیر کچھ کہے بات سمجھ جاتیں اور ان کی بات زبان پر آ ئیے بغیر ہی دل میں اتر جاتی تھیں۔
انھوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ جماعت اسلامی اور پاکستان کی خدمت میں لگایا ان کے شاگرد مومن ۔محب وطن اور قابلیت کی علامت ہیں
صفورہ باجی اپنی شخصیت ۔خدمات اور نصب العین سے لگن کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہیں گی ۔ان شاءاللہ۔ اس بات پر فخر ہے کہ مجھے ان سے بہت گہری قلبی محبت تھی اور ہے اور ہمیشہ رہے گی۔۔
میری دعا ہے اللہ تعالیٰ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ان کی تمام حسنات کو اپنی بارگاہ میں بڑھا چڑھا کر قبول فرمائے آمین