سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کی ذہنی, نفسیاتی اور جسمانی تربیت کےلئے بہتر ماحول فراہم کرنا ریاست کی زمہ داری ہے ۔ لیکن یہ ذمہ داری مختلف شعبہ جات کے قیام کے ذریعے جماعت اسلامی سالھا سال سے کامیابی کے ساتھ انجام دے رہی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں یوتھ سے خطاب کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اس بات سے اگاہ ہے کہ ایماندار اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہےلہذا نوجوانوں کو تعلیم و ہنر کے میدان میں ترقی کرنی چاہیے- نفع بخش اور نظریاتی تعلیم نوجوانوں کو مفید شہری اور محب وطن پاکستانی بناتی ہے-
انہوں نے کہا کہ نوجوان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی ہر پلیٹ فارم پر سرگرم عمل ہے اور یہ افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں خواتین پر تشدد ، جائے ملازمت پر ہراسمنٹ اور عورتوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے -حکومت وقت اس قسم کے معاملات کا کوئ نوٹس نہیں لے رہی - جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آگے آئے گی ، گھر ، معاشرے ،خاندان اور اداروں میں ان کی حثیت کی پہچان کروائیں گے اور خواتین کا اصل مقام و مرتبہ بحال کروانے کے لیے جماعت اسلامی ہر ممکن اقدامات کرے گی، نوجوان نسل کو مایوسی کی فضا سے نکالنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئ ہے جس میں خواتین کی مسلم معاشرے میں حثیت کی پہچان کروانا ، جے آئ یوتھ کے تحت نوجوان لڑکیوں کے لیے الگ کھیلوں کے میدان ، ان کے لیے تعلیم و تربیت اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں - بنو قابل اس سلسلے کا سب سے بڑا اور انقلابی منصوبہ ہے جس پر جماعت اسلامی کا کثیر سرمایہ خرچ کر رہی ہے
ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی نوجوان نسل کےلیے فنی تربیت ، پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے منصوبے شروع کر رہی ہے-
غزہ میں اسرائیل کی جارحیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غ ز ہ کے حوالے سے ہر مسلمان اپنا کردار ادا کرے اور سوشل میڈیا کا محاذ ھو یا بائیکاٹ اسرائیلی امریکی مصنوعات کا اس جہاد میں حصہ ڈالیں- مسلمان حکمرانوں کی خاموشی سے اسرائیل کے ظلمانہ طرز عمل پر حوصلہ افزائ ہو رہی ہے - امت مسلمہ کو نہتے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پرمشترکہ رد عمل دکھانا چاہیے - حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 26 اپریل کو ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال جو کہ اسرائیل ، بھارت اور امریکہ کے خلاف ہے کو ہر گاؤں ، شہر اور گلی کوچے میں کامیاب بنائیں- اس پروگرام میں موٹیویشنل اسپیکر زبیر منصوری نے ورکشاپ بھی کروائ - اس موقع پر رابعہ خالد ، راشدہ شاہین ناظمہ ضلع سیالکوٹ شازیہ سعید ، ناظمہ ضلع گوجرانوالہ نازیہ پروین بھی موجود تھیں