April 28th, 2024 (1445شوال19)

 یوم پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ پر ہے.ڈاکٹر حمیرا طارق

 یوم پاکستان برصغیر میں اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے-یوم پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ پر ہے۔ 23 مارچ 1940 قرارداد پاکستان سے  14 اگست 1947 قیام پاکستان تک کا سفر مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کی داستان ہے۔ مسلمانوں نے آگ اور خون کے دریا عبور کر کے آزاد وطن حاصل کیا لیکن آج  بھی قوم ذہنی غلامی کے حصار سے آزاد نہ ہو سکی- اپنے قیام کے بعد سے ہی وطن عزیز چند مخصوص خاندانوں اور وڈیروں کے ذاتی مفادات و خواہشات کی نذر ہو گیا۔اسلامی نظام کا قیام تو درکنار حکمران طبقہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی حدود کا تحفظ تک  نہ کر سکا -انہوں نے مذید کہا کہ ملک کی مضبوط معیشت ، تعلیم ، آئین اور قانون کی بالادستی کا خواب آنکھوں میں سجائے ہمارے آبا ؤ اجداد دنیا سے رخصت ہو گئے ۔
 لیکن جماعت اسلامی کا عزم ہے کہ نظریہ پاکستان کے تحفظ کی جدوجہد کے نتیجے میں نئی نسل  اسلامی نظریاتی مملکت کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھے گی۔ جماعت اسلامی نظریاتی مملکت کے وژن کو تکمیل پاکستان کا مشن سمجھتی ہے-
 پاکستان کو مسائل سے نکالنے  اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کرنے کے لیے نظریہ پاکستان کو ذہنوں میں تازہ کرنے کی ضرورت ہے جس کی عملی تعبیر کے طور پر اسلامی نظام کا نفاذ عمل میں آئے گا