ممبر شپ میں قابل قدر پیش رفت کے بعد ہمارا مقصد افراد کو تحریک کا گراں قدر حصہ بنانا ہے-
ہماری ساری تگ و دو اللہ کے راستے کے لیے ہے ، کوئ دنیاوی لالچ یا تنخواہ مقصود نہیں ہے ۔جذبہ ایمانی کو تقویت دینے والی تحریک سے وابستگی اور اس کے تقاضے بہت اہم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کراچی میں ناظمات اضلاع کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا -
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تبدیلی امامت کے لئے کھڑی ہے-اس کے تمام ممبرز کو اس مشن میں اپنا حصہ لازم ڈالنا ہے- ہم خاندانی نظام کی بقا اور نسلوں کی تربیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اگلی نسلوں کوبچانا ہماری ترجیح ہے- انہوں نے مذید کہ پاکستان کی سلامتی جیسے موضوعات پر سیمینار اور کانفرنسز منعقد کر کے نوجوان نسل میں امید کی کرن پیدا کی جائے - اپنے وسائل نوجوانوں پر لگائیں اور ان کو علم و ہنر سے مزین کیا جائے -
کراچی میں ادارہ نور حق میں اضلاع کے رپورٹ پروگرام میں تمام اضلاع کی رپورٹس پر تبصرہ بھی کیا گیا -رپورٹنگ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید ، عطیہ نثار، ناظمہ صوبہ سندھ رخشنده منیب، ناظمہ کراچی جاوداں فہیم ،نائب ناظمہ عذرا جمیل ،نازیہ توحید،ناظمہ ضلع لاہور عظمی عمران بھی موجود تھیں