May 2nd, 2024 (1445شوال23)

عید الفطر کے موقع پر منصورہ میں غزہ بازار کا انقعاد اہل غزہ کے لیے فنڈ رییزنگ کا مؤثر ذریعہ بنا-ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی

اہل غزہ سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے ، اور خوراک و غذائ قلت کے شکار اہل غزہ کی دادرسی اور امداد کے لیے عید الفطر کے موقع پر  غزہ عید بازار  کا انعقاد کیا گیا-
عزہ عید بازار کے انعقاد کے مقصد کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ خواتین نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی اور اعانت کے لیے غزہ بازار میں جوش و خروش سے حصہ لیا - اور غزہ عید بازار سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی غزہ فنڈ میں دے دی گئ - 
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے اور امدادی فنڈ ریزنگ کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کو معاشرے میں فروغ ملنا چاہیے -
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جماعت اسلامی زخمیوں اور غذائی قلت کے شکار اہل غزہ کی مالی معاونت کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہے گی