April 23rd, 2024 (1445شوال14)

یوم دفاع پر محافظان وطن کی بروقت دفاعی حکمت عملی اور مجاہدانہ عزم نے معرکہ بدر کی یاد تازہ کر دی - دردانہ صدیقی 

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ 6ستمبر 1965  یوم دفاع پاکستان ہماری ملکی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جس پر قوم بجا طور پر فخر کر سکتی ہے - اور اللہ رب العزت کا احسان ہے کہ اسلام کی خاطر بنائے گئے وطن عزیز پر حملہ آور ہونے والے کئ گنا بڑے دشمن کو شگست فاش کا سامنا کرنا پڑا - اس عظیم الشان کامیابی پر معرکہ بدر کی یاد تازہ ہو گئ - یہ بات انہوں نے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں کہی -
انہوں نے کہا کہ جب بھی وطن عزیز کے دفاع کو خطرات لاحق ہوئے ,  پاکستانی افواج  نے بھرپور ایمانی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا - دفاع وطن کے لئے ایسے ہی جذبے , ہمت اور ایثار کی ضرورت ہے -
 آج یوم دفاع پاکستان ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ قیام پاکستان کےمقاصد کی  تکمیل کا عہد کرنا ہو گا - اسلام کے نام پر حاصل کیے گئےوطن عزیز میں جب تک اسلامی نظام عملا نافذ نہیں ہو جاتا , تب تک مقاصد کی تکمیل کا خواب بھی ادھورا ہے - 
انہوں نے کہا کہ تکمیل پاکستان کی آخری منزل اپنی شہ رگ کشمیر کو دشمن کے پنجہ استبداد سے آزاد کروانا ہو گا - 
قوم کو آج پھر  6ستمبر 1965والے جذبہ ایمانی کی ضرورت ہے - دشمن کو اس چٹانی عزم کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے