April 26th, 2025 (1446شوال27)

 کارکنان کے نام قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کا پیغام 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

میری عزیز بہنو۔۔۔۔۔ 
⏳ارض مقدس اس وقت جبر و ذیادتی کے بدترین دور سے گذر رہی ہے
بے شک وہ جان، مال و آبرو 
کی سخت ترین آزمائش میں مبتلا ہیں 
بھوک پیاس کی تکلیف سے لے کر زندہ جلائے جانے کا کرب سہ رہے ہیں 
برستے بم جن کے جسموں کے پرخچے اڑا دیتے ہیں 
جن کے ننھے بچے بھوک سے بلکتے ان کے ہاتھوں میں دم توڑ رہے ہیں 
جن کے گھر ان کے قبرستان بن گئے
بے شک یہود فلسطین پر ٹوٹ پڑے ہیں، اس قیامت خیزی میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب پر  فرض ہے ۔
 کرنے کے کام ۔۔۔۔
📌ان حالات میں 26 تاریخ کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اہمیت شدید طور پر بڑھ جاتی ہے  اس کو کامیاب بنانے میں حتیٰ الامکان اپنا کردار ادا کریں ۔۔۔
📌 دعاؤں کے لیئے اٹھے ہاتھ رب کے حضور پھیلائے رکھیئے 
📌قنوتِ نازلہ کا اہتمام کیجئے 
📌مضبوطی سے یہودی و اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم جاری رکھیئے 
📌26 تاریخ کو اپنی مصروفیات،مواقع بازار کے کام کاج اور چلت پھرت کو محدود کر لیجئے 
📌اگر کوئی تنظیمی مصروفیت پہلے سے طے شدہ نہیں ہے تو کوئی
پروگرام طے نہ کیجئے
📌اپنے گھر کے مردوں و خاندان کے کاروباری حضرات کو اس ہڑتال کو کامیاب بنانے پر آمادہ کیجئے 
📌ہڑتال کی کامیابی کے لیئے جہاں تک ممکن ہو ذہن سازی کیجئے 
📌اپنے میل جول کے دائرے ، رشتہ داروں،حلقہ احباب و ساتھیوں و حلقہ دروس میں ہڑتال کی اہمیت واضح کیجئے
📌ماحول بنانا، رائے سازی کرنا 
اور ہڑتال کو کامیاب کروانا اس وقت منظر نامے پر بے حد اہمیت اختیار کر چکا ہے 
سو ہڑتال کی ضرورت کو ہر جگہ گفتگو کا حصہ بنائیے 
📌پیاری بہنو ساتھ ہی نماز حاجت کا اہتمام ضرور کیجئے 
🔒یہ رہے یہ پہیہ جام نہیں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے
اللہ تعالیٰ آپ کی ان کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور فلسطینی مسلمانوں کو یہود کے استبداد سے نجات عطا کریں 
اللہ تعالیٰ آپ کے حامی وناصر ہوں آمین